اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں احتجاج اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمہ کی سماعت کیلئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
فاضل عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی نہ ہوسکی، کیس کی سماعت 16 اپریل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
عمر ایوب کے جوڈیشل کمپلیکس آمد پر صحافی نے سوال کیا کہ کل کور کمیٹی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
جس پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میں کل خود اس اجلاس میں موجود تھا اس طرح کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔