فیصل آباد: (دنیا نیوز) روشن والا کے علاقہ میں بھٹہ مزدور 2 بچے مٹی تلے تب کر جاں بحق جبکہ والدہ سمیت 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افردا بھٹہ پر مزدوری کر رہے تھے، مٹی کا تودا گرنے سے نیچے آگئے، جاں بحق بچوں میں 5 سالہ طیب، 10 سالہ علی حسنین شامل ہیں۔
وقوعہ کے بعد اہل خانہ پر غشی کے دورے، والدہ اور زخمی بچیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ لیبر کی نااہلی کے باعث کمسن بچوں سے بھٹہ پر مزدوری کروائی جا رہی تھی، سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔