کراچی: (دنیا نیوز) رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر مذمتی قرارداد جمع کروا دی۔
قرارداد سیکرٹری سندھ اسمبلی کے پاس جمع کروائی گئی، قرارداد میں کہا گیا بھارتی وزیر دفاع کا بیان عالمی قوانین، ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، بیان دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کی ذہنی عکاسی کرتا ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا وفاقی حکومت بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو عالمی سطح پر اُٹھائے۔