لاہور: (دنیا نیوز) حکومت نے پنجاب اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پنجاب اسمبلی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے پری بجٹ اجلاس کی سمری وزارت قانون نے گورنر پنجاب کو بھجوا دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس کل (22 اپریل) کو طلب کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی گئی ہے، پری بجٹ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ پر تجاویز پیش کی جائیں گے۔
اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تجاویز پر غور ہوگا، پری بجٹ اجلاس میں اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں سے متعلق تجاویز دیں گے۔
ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق پری بجٹ اجلاس کا گورنر پنجاب نوٹیفکیشن جاری کریں گے، پری بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔