اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان 101 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے ۔
روئیداد خان کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں ایچ الیون قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
مردان کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے روئیداد خان پاکستان کے سب سے سینئر بیوروکریٹ تھے، اپنے طویل کیریئر کے دوران مختلف اہم پوسٹوں پر تعینات رہے۔
روئیداد خان نے چیف سیکرٹری سندھ و خیبر پختونخوا اور صدر و وزیراعظم کے مشیر سمیت اہم عہدوں پر ذمے داریاں انجام دیں۔
وہ 1971ء میں جنرل یحییٰ خان کے دور میں سیکرٹری انفارمیشن تھے، ان کی خود نوشت 1997ء میں شائع ہوئی تھی۔