کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب، پارہ بڑھنے کا امکان

Published On 14 May,2024 09:58 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ پارہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں جنوب کی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔