لاہور:(دنیا نیوز) توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملوث فواد چودھری تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ریس کورس میں درج مقدمات کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی نے فواد چودھری کو طلب کیا تھا، جے آئی ٹی کے ممبران پور ے نہ ہونے پر فواد چودھری کو جے آئی ٹی نے کل پھر بُلا لیا، سابق وزیرفواد چودھری پر ریس کورس میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں طلب کیا تھا۔
اس موقع پر سابق وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لاہور میں 8 مقدمات کی تفتیش مکمل ہو گئی، اب نئے مقدمات میں بھی مجھے بلا لیا گیا،دوسری پارٹیوں اور پی ٹی آئی میں بھی کچھ لوگوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے،میں ٹویٹ بھی کروں تو دو نئے مقدمات مجھے پر درج ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور میں کل 47 مقدمات میرے اوپر درج ہیں، اب نئے مقدمات میں مجھے نامزد کر کے بلایا جا رہا ہے، جے آئی ٹی کی ٹیم نے تفتیش پہلے ہی مکمل کی ہوئی ہے۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ میرے جوابات سے جے آئی ٹی مطمئن نہیں ہو رہی ہے،اس لیے مجھے آج پھر بلا لیا گیا ہے۔