کوٹ رادھا کشن: چلتی ٹرین سے باہر دیکھتے ہوئے نوجوان پول سے ٹکرا کر جاں بحق

Published On 18 May,2024 02:23 am

کوٹ رادھا کشن: (دنیا نیوز) کوٹ رادھا کشن کے قریب چلتی ٹرین سے باہر جھانکتے ہوئے نوجوان پول سے ٹکرانے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کا رہائشی نوجوان ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران چلتی ٹرین سے اس نے باہر دیکھنے کی کوشش کی تو اس کا سر پول سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سر جسم سے الگ ہونے پر نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں، مرنے والا نوجوان رائے ونڈ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔