اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر سپیکر قومی اسمبلی نے 8 سکیورٹی اہل کار معطل کر دیئے۔
سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل اہل کاروں کے خلاف انکوائری کی بھی ہدایت کر دی۔
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق متعلقہ اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازوں پر تعینات تھے، انہوں نے بغیر کارڈ کے غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ افراد بغیر چیکنگ اسمبلی ہال کے دروازوں تک پہنچ گئے تھے انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر بعض اراکین اور وزراء کو زبردستی روکا اور تصاویر بنانے کی خواہش کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے سپیکر سے شکایت بھی کی تھی۔