پاکستان ہنگری سیاسی مشاورت کا چھٹا دور، علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال

Published On 27 May,2024 11:09 pm

بڈاپسٹ: (دنیا نیوز) پاکستان ہنگری دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور ہوا، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سفیر شفقت علی خان نے پاکستان ہنگری دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے دور میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی اسٹیٹ سیکرٹری سفیر لازلو ورادی نے ہنگری کی جانب سے قیادت کی، فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

فریقین نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق فریقین نے تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے سیکرٹری فار سکیورٹی پالیسی اور انرجی سکیورٹی سے ملاقات کی، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ڈپٹی سیکرٹری اسٹیٹ برائے بین الاقوامی تعاون سے بھی ملاقات کی۔