اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خارجہ کی جانب سے 'گندھارا سے دنیا تک' کے عنوان پر سمپوزیم اور نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے زیر اہتمام نمائش 28 اور 29 مئی تک اسلام آباد میں ہو رہی ہے، اسلام آباد میں مقیم سفارت کاروں، حکومتی عہدیداروں، سکالرز، فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں سری لنکا، نیپال، تھائی لینڈ اور ویتنام سے تقریباً 25 غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، تقریب کا اہتمام ویسک ڈے کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے۔
وزارت خارجہ کے زیر اہتمام تقریب کا مقصد پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا ہے، سری لنکا کے بدھاساسن، مذہبی اور ثقافتی امور کے وزیر ویدورا وکرمانائیکا افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب کے استقبالیہ کلمات ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ مریم مدیحہ آفتاب نے پیش کئے، افتتاحی سیشن سے ممتاز بدھ بھکشوؤں اور سکالرز نے بھی خطاب کیا۔