کوئٹہ:(دنیا نیوز)وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ گوادرمیں مزدوروں کو قتل کرنے والے2دہشتگرد گرفتار کر لئے۔
وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بیرونی عناصرنےبلوچ عوام کوورغلانےکی کوششیں کیں، وزیراعلیٰ بلوچستان دہشت گردی کےخاتمےکےلیےپرعزم ہیں،اب پاکستان کوخوشحال بنانےکا وقت آگیا ہے۔
ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنےوالوں کونشان عبرت بنادیں گے، گوادرمیں مزدوروں کےدوقاتلوں کوپکڑلیا ہے، قاتلوں سےاسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،مزدوروں کےقاتلوں کوگرفتارکرنا بہت بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاردونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سےہے، دہشت گرد گروپ نےگرفتارملزمان کوپنجابی مزدوروں کوٹارگٹ کرنےکا ٹاسک دیا،ایک گروپ ایسا ہےجوپنجابیوں کےقتل کی ترغیب دیتا ہے، عوام کےجان ومال کےتحفظ میں غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔
ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان سےملنےوالی معلومات کی روشنی میں تفتیش آگےبڑھانےمیں مدد ملےگی، دہشت گردوں کومذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونےدیں گے، بلوچستان میں دہشت گردی کےپیچھےبیرونی ہاتھ ملوث ہیں، دہشت گردی کےخلاف سب کومتحد ہونا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوادرمیں باڑلگانےکی من گھڑت باتیں کی جارہی ہیں، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔