کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے آج سے 7 روز کیلئے بند کر دیا گیا

Published On 01 June,2024 03:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ایئرپورٹ کا رن وے نمبر 25 ایل آج سے 7 روز کیلئے جزوی طور پر بند رہے گا۔

ایئرپورٹ کے رن وے 25 ایل پر طیاروں کے ٹائروں کے ربڑ کے ذرات ہٹانے کا کام ہوگا، رن وے سے ربڑ ہٹانے کا کام آج یکم جون سے لے کر 7 جون تک ہوگا۔

سی اے اے حکام کے مطابق رن وے نمبر 25 L کی بندش کے دوران متبادل رن وے 25 R پر فلائٹ آپریشن جاری رکھا جائے گا، رن وے سے ٹائروں کے ربڑ کے ذرات ہٹانے کا کام روزانہ مختلف اوقات میں دو، دو گھنٹے کے دوران ہوگا۔

اس دوران طیاروں کی لینڈنگ متبادل رن وے پر جاری رہے گی، سی اے اے نے نوٹم جاری کر کے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا۔