کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

Published On 02 June,2024 10:51 am

کراچی: (رطابہ عروس) کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، آج پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہلکی ہوا چل رہی ہے، چند روز میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔