ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

Published On 01 June,2024 08:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوامیں آندھی، جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، تاہم شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤٔں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش، بوندا باندی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 06 ملی میٹر، گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں 04، بگروٹ، استور 03، گلگت 01، مری میں 01 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق تربت، سبی 48، جیکب آباد، لسبیلہ، اوکاڑہ، پسنی 47، بھکر، خیرپور، نورپور تھل، قصور، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گوجرنوالہ، جھنگ، منڈی بہاؤالدین، موہنجوداڑواور سرگودھا میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔