کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود، گرمی کی شدت میں کمی متوقع

Published On 03 June,2024 11:12 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود ہے جس کے باعث رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں اور کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔