کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم جزوی طور پر ابرآلود ہے اور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک تک جانے کی توقع ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغربی سمت سے 6 کلومیٹر کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کل سے شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل سے اندرون سندھ میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے، 5 جون سے اپر سندھ میں درجہ حرارت 50 سے 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔