کراچی: انٹر کے امتحانات جاری، دفعہ 144 نافذ

Published On 08 June,2024 09:12 am

کراچی: (ویب ڈیسک ) کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے امتحانات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آج صبح پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس کا فزکس کا پرچہ ہے جبکہ دوپہر میں جنرل گروپ کا ریاضی کا پرچہ ہوگا۔

چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن نے کہا ہے کہ تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے، امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو سٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ امتحانات کے دوران موبائل فون لانے پر ضبط کرلیا جائے گا۔