گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو مناظرے کا چیلنج

Published On 08 June,2024 09:17 pm

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو جو بھی چینل پسند ہے میرے ساتھ مناظرہ کرلیں، جیسے وہ ہائی ویز سے دوڑے ویسے مناظرے سے بھی دوڑیں گے، علی امین گنڈا پور نوکری پکی کرنے کیلئے ایسی باتیں کرتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دلیل سے بات کیا کریں، علی امین گنڈا پور کو کہوں گا ناچنے والے گھوڑے میدانوں میں نہیں دوڑتے، علی امین گنڈا پور بتائیں ان کے والد کو فوج سے جبری ریٹائر کیوں کیا گیا تھا؟

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو صوبے کی ترقی کیلئے ساتھ بیٹھنے کی پیش کش کی۔