اسلام آباد: (دنیا نیوز) ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب کے امور کے حوالے سے مذاکرات کا معاملہ پنجاب کی کمیٹیاں طے کریں گی۔
ذرائع کے مطابق پی پی پنجاب کی کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن اور حسن مرتضیٰ شامل ہیں، کمیٹیوں کی میٹنگ میں پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولا خصوصاً جنوبی پنجاب کے معاملات زیر غور آئیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی پنجاب کے انتظامی امور، عہدوں سمیت دیگر معاملات پر غور اور اتفاق رائے قائم کرے گی، مذاکراتی کمیٹیوں کو تمام اختیارات کیساتھ دونوں جانب سے بات چیت کا اختیار دیدیا گیا۔
کمیٹی میں پنجاب حکومت کی نمائندگی سپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق اور بعض دیگر رہنما کر رہے ہیں۔