مری: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری پاکستان کے سب سے خوبصورت سیاحتی مقام مری پہنچ گئے۔
لوگوں نے اپنے درمیان گورنر سندھ کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، لوگوں نے گورنر سندھ کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں، گورنر سندھ کو دیکھ کر موقع پر موجود صحافی بھی جمع ہوگئے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی مقام مری منفرد اہمیت کا حامل ہے، شدید گرمی میں بھی مری کا موسم انتہائی خوشگوار ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز، خوش اخلاق اور محبت کرنے والے ہیں۔