اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی نے نائب امیر جماعت اسلامی امیر العظیم کو ٹیلی فون کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے محرم الحرام کے پیش نظر جماعت اسلامی سے اسلام آباد دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست کی۔
امیر العظیم نے کہا کہ دھرنا اٹل ہے، انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو یقین دہانی کرائی کہ ہمارا احتجاج پرامن اور قانون کے دائرے میں ہوگا۔
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 12 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔