کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ کےچیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کی تقریب حلف برداری ہفتہ کو ہوگی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب سندھ ہائیکورٹ میں ہوگی۔
تقریب حلف برداری میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، لاء افسران، وکلا برادری، پولیس اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوں گے۔
حلف برداری کے بعد چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی مزار قائد پر حاضری دیں گے۔