کندھ کوٹ : دو گروپوں میں دیرینہ مخالفت کے باعث تصادم ، 3 افراد جاں بحق

Published On 12 July,2024 02:14 pm

کندھ کوٹ: (دنیانیوز) تنگوانی کے قریب دو گروپوں میں دیرینہ مخالفت کے باعث تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک واقعہ جعفری اور نندوانی برادری کے دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر پیش آیا، دونوں گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے سے علاقہ میدان جنگ بن گیا، فائرنگ سے تین افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں کشیدگی کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، تصادم کے دوران زخمیوں کو تنگوانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، قتل ہونے والوں میں تاج محمد جعفری، انور جعفری اور مہران عرف کہنڈو نندوانی شامل ہیں۔