کراچی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشتگرد گرفتار

Published On 12 July,2024 10:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشتگرد گرفتار کر لئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز کے مطابق اینٹی ٹیرا رزم فنانسنگ یونٹ سی ٹی ڈی نے جنجال گوٹھ میں کارروائی کر کے ابوذر اور یعقوب مسعود کو گرفتار کیا جن کا تعلق وزیرستان سے ہے۔

آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے افغانستان میں ٹی ٹی پی قیادت سے رابطے میں تھے، ملزمان تحریک طالبان پاکستان کے لئے فنڈز جمع کرتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان حال ہی میں فنڈنگ آپریشن کیلئے کراچی واپس آئے تھے، گرفتار ملزمان سے فنڈنگ کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔