قصور: ( دنیا نیوز) تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ پل پٹڑی نہر کے قریب پولیس مقابلہ ہو گیا۔
زیر حراست ڈاکو بابر عرف بابری قوم میو سکنہ کوٹ رادھا کشن ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، حملہ آور ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو انتہائی خطرناک ہے جس نے ساتھیوں کے ہمراہ بین الاضلاعی گینگ بنا رکھا تھا، ملزم ضلع قصور و لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈیڑھ درجن سے زائد مقدمات میں ملوث ہے۔
تھانہ راجہ جنگ پولیس زیر حراست ڈاکو کو مقدمہ 663/24 بجرم 392 میں ریکوری کر کے واپس آ رہی تھی کہ اس کے 4 ساتھی پولیس حراست سے چھڑانے کی نیت سے پل پٹڑی نہر کے قریب حملہ آور ہو گئے۔
حملہ آور ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ڈاکو زخمی ہو گیا، ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، تھانہ راجہ جنگ پولیس نے حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔