پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار

Published On 11 July,2024 10:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

شارجہ سے آنے والے مسافر مختار حسین کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا، ملزم کے خلاف تھانہ نورپور خوشاب میں مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سال 2021 سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔