پنجگور: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں اور بہن کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ پنجگور کے علاقے سریکوران پیرے جہلگ میں پیش آیا جہاں حیات نامی ملزم نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے سوتیلی ماں اور 18 سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔