ٹنڈوالہ یار: (دنیا نیوز) ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ اے سیکشن کے 5 سابق ایس ایچ اوز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدالت میں غیر حاضری کی بنا پر جاری کئے، سابق ایس ایچ اوز میں آدم ابڑو، افضل مگسی، طفیل جلالانی، شوکت ملوکانی، فہیم یوسفزئی شامل ہیں۔
عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حکم نامے میں کہا کہ تمام ایس ایچ اوز کو 27 جولائی صبح 8:30 بجے گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔
عدالت نے مذکورہ افسروں کو سول ہسپتال میں زچگی کے دوران جانبحق ہونے والی لوند برادری کی خاتون کی ہلاکت کے مقدمہ میں عدالتی احکامات کے باوجود کسی بھی قسم کی پیشرفت نہ کرنے پر طلب کیا تھا۔