کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشتگرد گرفتار

Published On 13 July,2024 11:49 am

کراچی: (دنیانیوز) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) شعبہ تفتیش کی اہم کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی سوات اور ٹی ٹی پی کراچی کا تعلیمی ذمہ دار گرفتار کرلیاگیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت ہدایت اللہ عرف مولانا عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ، گرفتار دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین کے لئے چندہ جمع کررہا تھا،  گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رقم اور رسید بک برآمد کرلی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد کا باپ محمد غوث سال 2000 میں افغان جہاد میں ہلاک ہوچکا ہے، گرفتار دہشت گرد کا ایک بھائی کفایت اللہ ٹی ٹی پی سوات مولوی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا، گرفتار دہشت گرد ہدایت اللہ عرف مولانا عبدالحکیم کا بھائی سوات آپریشن کے بعد سے مفرور ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار دہشتگرد سے تفتیش جاری ہے جبکہ مزید انکشافات متوقع ہیں۔