پشاور: (دنیا نیوز) معمولی تکرار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ خزانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں زبانی تکرار بڑے جھگڑے میں بدل گئی، ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت راحت ولد محمد اسلم اور عمر حیات ولد سمیع اللہ کے ناموں سے ہوئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے گئے جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔