کراچی : کار چھیننے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار

Published On 12 July,2024 01:04 pm

کراچی: (دنیانیوز) اے وی ایل سی کراچی نے اہم کارروائی کرتے ہوئےکارچھیننے والےگروہ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی کےمطابق 2جولائی کوسراج نامی شہری سےبوٹ بیسن سے کار چھینی گئی تھی، اے وی ایل سی کلفٹن ڈویژن نے قائدآباد منزل پمپ کے قریب کارروائی کر کے کارسنیچر گینگ کے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا جبکہ چھینی گئی کار برآمد کرلی ۔

ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، برآمد شدہ کار اصل مالک کے حوالے کردی گئی۔