سندھ رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 12 July,2024 12:21 pm

کراچی: (دنیانیوز) پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گڈاپ ٹاؤن خلجی گوٹھ سے منشیات فروشی میں ملوث ابراہیم عرف کھارو کو گرفتار کیاگیا ، ملزم سے ایک کلو 70 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ 21 جون 2024 کوچھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم 940 گرام ہیروئن جھاڑیوں میں پھینک کر فرارہوگیاتھا ، گرفتارملزم کو بمعہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔