کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنراینیشیٹو کے تحت صوبہ بھر میں یکم اگست سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نجی فاؤنڈیشن کے 6 رکنی وفد نے حاجی عبدالحبیب عطاری کی قیادت میں ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ غریب، مستحقین کی امداد، نوجوانوں کی تربیت قابل تقلید اقدامات ہیں، گورنر اینیشیٹو کے تحت شجر کاری مہم میں نجی فاؤنڈیشن کا اشتراک بھی شامل ہوگا۔
وفد نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے فلاحی منصوبوں کو معاشرہ کے لئے سنگ میل قرار دیا۔