اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے حرمین شریفین کے ولی عہد شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس دکھ کی گھڑی میں میرا دل شاہی خاندان اور سعودی عرب کے عوام کے ساتھ ہے، دعا ہے کہ مرحوم کی روح کو ابدی سکون نصیب ہو۔ آمین!
مریم نواز
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی مکہ مکرمہ میں شہزادہ عبداللہ بن خالد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
اپنے ایک بیان میں مریم نواز شریف نے شاہی خاندان اور سعودی عوام سے اظہار تعزیت کرتےہوئے کہا کہ سوگوار شاہی خاندان اور سعودی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔