لاہور میں آج سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی، بارش کا بھی امکان

Published On 30 July,2024 09:17 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ وقفے وقفے سے بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ باغوں کے شہر لاہور سمیت صوبہ بھر میں آج اور کل وقفے وقفے سے بادل برسیں گے، شہر میں آج بارش ہونے کے 70 فیصد امکانات ہیں۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے اعدادوشمار کے مطابق شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث حبس کی کیفیت برقرار ہے۔