کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ شب سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 33.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، کیماڑی میں 20، مسرور بیس میں 10 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 7 اور قائد آباد میں 1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے مگر حبس کی شدت برقرار ہے، آج بھی علی الصبح ہی سے شہر ابر آلود ہے اور شہری بارش کے منتظر ہیں۔