کراچی: شہر قائد میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار

Published On 31 July,2024 04:06 am

کراچی:(دنیا نیوز)سب سے زیادہ بارش گڈاپ میں ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گڈاپ میں 42.4 ملی میٹر اورنگی ٹاؤن میں 29.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گڈاپ میں 42.4 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن 29.4 ملی میٹر سرجانی ٹاون 24.1 اور نارتھ کراچی میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی ناظم آباد میں 14.6 ملی میٹر بارش ہوئی، اسی طرح بن قاسم 12.5 اور گلشن معمار میں 12.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، پی اے ایف مسرور بیس میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کیماڑی میں 6.5 ملی میٹر، کورنگی 6.4، شاہراہ فیصل پر6 ملی میٹر بارش ہوئی، جناح ٹرمینل پر 5.6 اور یونیورسٹی روڈ پر 5.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اولڈ ایئر پورٹ ایریا میں 3.5 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ شہر میں سب کم بارش ڈیفینس میں 1.2 ملی میٹربارش ریکاڈ ہوئی۔