لاہور کے افق پر بادلوں کے ڈیرے، رات کے اوقات میں بارش کا امکان

Published On 31 July,2024 09:27 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے افق پر آج بھی بادلوں کا راج برقرار ہے جبکہ رات کے اوقات میں بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ دو سے تین روز تک بارشیں متوقع ہیں۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث حبس کی کیفیت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج باغوں کے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔