کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما مصطفیٰ نے کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہدے 24 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے، اس بات کا وزیر اعظم کو ادراک ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدے ہماری اکانومی کو زخمی کر رہے ہیں، کیپسٹی چارجز کی وجہ سے اکانومی کی بلیڈنگ ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں کی وجہ سےعام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ہے، ہم نے اس مسئلے پر دھرنے اور مظاہرے نہیں کیے، دھرنوں، مظاہروں کے بغیر وزیر توانائی ہم سے مل رہے ہیں۔
نام لیے بغیر جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مظاہرے کر کے ہم لوگوں کو تکلیف نہیں دے رہے، وزیراعظم جلد بجلی کا مسئلہ حل کریں گے۔