خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرے بارے ایڈوائزری جاری

Published On 09 August,2024 10:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ممکنہ گلوف (گلیشیئر کا پھٹنا) کے خطرے سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق زیادہ درجہ حرارت اور موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 12 اگست تک گلوف کا خدشہ ہے، جو فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق گلوف کے واقعات دیر، سوات، کوہستان، استور، گلگت، سکردو اور ملحقہ علاقے میں رونما ہوسکتے ہیں، این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو اس سلسلہ میں پیشگی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔