اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عالیہ حمزہ کی 15 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواستوں پر سماعت کی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ عالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت 1 سرگودھا اور 5 فیصل آباد میں درج ایف آئی آرز میں ہوئی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ عالیہ حمزہ کتنے دن جیل میں رہیں جس پر وکیل عالیہ حمزہ نے بتایا کہ عالیہ حمزہ نے 15 ماہ اور 6 دن جیل میں گزارے، اس پر عدالت نے وکیل عالیہ حمزہ سے استفسار کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہئیں، وکیل نے کہا کہ ہمیں دو ہفتے کا وقت دے دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو 15 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔