چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ٹیوٹا کے مابین ایم او یو پر دستخط

Published On 20 September,2024 10:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ٹیوٹا کے مابین ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور چیئرمین ٹیوٹا محمد ساجد کھوکھر نے ایم او یو پر دستخط کئے، ایم او یو کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کو ٹیوٹا فنی تربیت فراہم کرے گا۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ ایم او یو کے تحت بچوں کو مختلف فنی کورسز کیلئے تربیت فراہم کی جائے گی، فنی کورسز کی تکمیل کے بعد کامیاب ہونے والے بچوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے، فنی تربیت حاصل کرنے کے بعد کامیاب ہونے والے بچوں کو باعزت روزگار فراہم کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے رہائش پذیر بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر سکھانے کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین ٹیوٹا ساجد کھوکھر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کرایا گیا۔