’’گنڈاپور کا خواب چکنا چور‘‘! مذاکرات مرکزی حکومتوں کا کام ہے: افغان قونصل جنرل

Published On 20 September,2024 10:18 am

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے افغان قونصل جنرل محب شاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان مذاکرات بڑی سطح کی بات ہے، مذاکرات کرنا ہمارے بس کی بات نہیں، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مرکزی حکومتوں کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو اہم پڑوسی ممالک ہیں، دونوں ممالک کی 2 سے ڈھائی ہزار کلومیٹر سرحد ہے، مذاکرات کرنا ہمارے دائرہِ اختیار سے باہر ہے، افغانستان ابھی ابھی جنگ کی صورتحال سے نکلا ہے۔

دنیا نیوز کے سوال پر افغان قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ قیام امن سے ہی دونوں ممالک ترقی کر سکتے ہیں، پاکستانی حکومت سے بدامنی کے خاتمے کے لئے ہر قسم کے تعاون پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت اور رعایا ایک پیج پر ہو جائیں تو ملک ترقی کرتا ہے۔