آج نیب نے جھوٹی خبر چلوائی ہے : چودھری پرویزالہٰی

Published On 09 October,2024 02:40 pm

لاہور : (دنیانیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آج نیب نے جھوٹی خبر چلوائی ہے۔

اپنے بیان میں پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سیکڑوں سرکاری ملازمین کو اغوا کر کے مار پیٹ سے پلی بارگین کی گئی، انہوں نے جو پیسے دیے خوامخواہ مجھ سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سب جھوٹ ہے، میں نے کرپشن کی نہ کوئی پلی بارگین کی ہے، میرے خلاف 25 جعلی کیس بنے، 25 کیس مزید بھی بنا لیں، میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اور رہوں گا انشااللہ ۔

واضح رہے کہ آج کرپشن اسکینڈل میں نیب لاہور کی ریکوری کے طور پر ڈپٹی چیئرمین نیب نے 3 کروڑ 68 لاکھ روپے کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا تھا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے