رینالہ خورد: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے سامنے لڑکی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق لڑکی کی شناخت 22 سالہ سمرا خالد کے نام سے ہوئی جو یونیورسٹی آف اوکارہ میں بی ایس بینکنگ کی طالبہ اور ملتان کی رہائشی تھی۔
ریسکیو ٹیم نے نوجوان لڑکی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔