اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان نے کہا کہ آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وکلا آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے، کسی صورت آئین، عدلیہ پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے آئین کے تحت عدلیہ کا تحفظ کریں۔