مورو: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

Published On 24 October,2024 06:46 pm

مورو: (دنیا نیوز) مٹھیانی کے قریب چار بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے، تین کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

افسوسناک واقعہ مٹھیانی کے قریب کچے کے علاقے میں معصوم بچے دریامیں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، مقامی غوطہ خوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت 3 بچوں کی لاشیں نکال لیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے بچوں کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔