راولپنڈی: سکول وین کھائی میں جاگری، خاتون ٹیچر اور 2 بچے جاں بحق

Published On 24 October,2024 06:52 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) کوٹلی ستیاں میں سکول وین کھائی میں گرنے سے خاتون ٹیچر اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے.

افسوسناک حادثہ کوٹلی ستیاں میں مرزا پور کے قریب پیش آیا جہاں مری سے راولپنڈی آنیوالی بس کوٹلی ستیاں کے قریب بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں خاتون ٹیچر اور 2 بچے موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے میں بچوں سمیت 19 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 5 شدید زخمیوں کو بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔