فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

Published On 02 November,2024 11:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے احسن فیصلہ کر لیا۔

زہریلی گیسوں کا اخراج روکنے کے لئے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج اور کوڑا اور فصلیں جلانے پر پابندی عائد ہو گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے احکامات جاری کر دیئے گئے،احکامات کا اطلاق فی الفور آئندہ 2 ماہ تک کے لیے ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔